پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس آج کر لیا۔ مشترکہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے سات نکاتی ایجنڈے میں حکومت کے تین اور اپوزیشن کے چار بل رکھے گئے ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے باوجود نوے روز بعد بھی قومی اسمبلی سے پاس نہ ہو سکنے والے چھ بل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں گیس چوری ۔ بلوں کی وصولی ۔ پی آئی اے کو کمپنی میں تبدیل کرنے اور امیگریشن سے متعلق ترمیمی بل پیش کئے جائیں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹر سعید غنی کا ایک اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کے تین بل ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل ۔ انسداد زنا بالجبر کے قانونِ شہادت میں ترمیم اور پرائیویٹائزیشن سے متعلق ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اس سے قبل اپوزیشن کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپویزشن لیڈر خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اور پی آئی اے حکام اپوزیشن کو بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  الوداع ، الوداع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker