تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: قومی ٹیم تیسرے میچ کیلئے چندی گڑھ پہنچ گئی

چندی گڑھ(نمائندہ سپورٹس)بھارت سے ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کولکتہ سے چندی گڑھ پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا تیسرے میچ میں منگل کو نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا۔ میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کے سابق ہاکی پلیئر اور موہالی کے سپرٹینڈنٹ آف پولیس گگن اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان نے ایونٹ میں واحد میچ بنگلا دیش کے خلاف جیتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker