تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:اراضی ریکارڈ سینٹر کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار) ٹیکسلا میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا،تحصیل ٹیکسلا کے پنتالیس موضات کو کمپوٹر رائزڈ کردیا گیا،چودہ موضات تمام تر غلطیوں سے پاک باقی ماندہ موضات کی درستگی کے لئے ہفتہ وار بنیاد پر اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ایک سال میں تمام موضات کو کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کی افتتاح تقریب میں میڈیا بریفنگ،تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اراضی ریکارڈ سینٹر کا افتتاح مسلم لیگ ن کے رہنما و خصوصی ٹاسک فورس کے ممبران شیخ ساجد الرحمان چئیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی ،شیخ محمد اسلم ، اور راجہ لطیف معاونین خصوصی چوہدری نثار علی خان نے کیا ، اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، ضلعی صدر سردار ممتاز خان پسوال،چئیرمین یو سی لب ٹھٹو علی اصغر اعوان ، چئیرمین یو سی گھڑی افغاناں ملک داود،کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی عبدالرحمان،راجہ شیراز،اللہ دتہ اعوان، شیخ صوفیان، صدر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی،کونسلر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی شیخ ساجد محمود،راجہ عامر سعید ، حاجی لال حیدر،سردار صفدر محمود، کونسلر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی طاہر محمود طاہری ، محمد ایوب صراف ، سید اکرار حیدرایڈووکیٹ، طارق سرور محمود ، محکمہ مال تحصیل ٹیکسلا کے افسران کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ، افتتاحی تقریب کے موقع پر آن لائن ریکارڈ کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھاتحصیل کے اکثریت موضات کمپیوٹر ائزڈ ہونے سے عوام کو فرد و اانتقالات کے حصول میں آسانی ہوگی ،ادہر عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی عدم درستگی سے مسائل جنم لے رہے ہیں پٹواریوں کی جب تک جیب گرم نہ کرو ریکارڈ میں درستگی عمل میں نہیں لائی جاتی ،صارفین کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے ،جہاں آن لائن سسٹم میں عوام کو سہولیات میسر ہورہی ہیں وہاں کرپٹ پٹوار سسٹم اسکی ناکامی کے لئے سرگرم ہے،اے سی بتایا کہ تمام موضات کی درستگی میں ابھی کچھ وقت درکار ہوگا ، تاہم ہفتہ وار اجلاس منعقد کر کے سسٹم کی بہتری کے لئے کام کیا جارہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ تحصیل ٹیکسلا میں محکمہ مال کے اہلکار و افسران سے اگر کسی کو کوئی شکائت ہو تو وہ ان سے رجوع کریں ، ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ، ہمارا کام علاقہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے آن لائن سسٹم کی کامیابی کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے،عوام کے تعاون سے چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر بنایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker