پاکستانتازہ ترین

پرویز مشرف کی چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق صدر پرویز مشرف نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کو دبئی میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیوفونک رابطہ ہوا جس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں اور چوہدری پرویز الہیٰ کو دبئی آکر وہاں ملاقات کی دعوت دی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل یا معاہدے کے تحت دبئی نہیں آیا، جیسے ہی ڈاکٹر اجازت دیں گے تو پھر وطن واپس آؤں گا، میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس لئے پاکستان چھوڑ کر بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  خانپور ڈیم میں نہاتے ہوئے حویلیاں کا رہائشی بیس سالہ نواجون ڈوپ کر ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker