تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلح افراد گن پوائنٹ پردوشادی شدہ خواتین سمیت سات نوجوان لڑکیوں کواغواکرکے لے گئے۔

okaraاوکاڑہ( محمد مظہر رشید)اغوا کی پانچ مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر دو شادی شدہ خواتین سمیت سات نوجوان لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغواکر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 25 ٹو آر کے رہائشی محمد مرتضیٰ کی بیوی رضیہ بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح قربان اور رزاق اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر می داخل ہو ئے اور گن پوائنٹ پر رضیہ بی بی کو گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ چپلی پور کے رہائشی فخر علی کی بیوی کوثر بی بی کو اسلحہ سے مسلح محمد اسلم اور کینزاں بی بی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواکر کے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ ٹبی سہتی کے رہائشی عابد علی کو بھتیجی سمیرا عارف گھر اکیلی تھی کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد لطیف ، عابد علی، کاظم علی اور نجمہ بی بی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر سمیرا عارف کو گاڑی میں اغواکرکے لے گئے۔ چوتھی واردات میں اسلام پورہ کے ر ہائشی منشاء کی ہمشیرہ فضلیت بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح رحمت علی، انجم، بلال نوید اور شاہدہ پروین اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغوا کرکے لے گئے ۔ پانچویں واردات میں بستی نور محمد کی رہائشی نسرین بی بی کو بیٹیوں ساجدہ،زینب اورنازیہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح رمضان، انتظار، نذر، علی احمد، غلام حیدر اور سکینہ بی بی وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواکر کے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں *

یہ بھی پڑھیں  پاناما بل منظور نہ ہوا تو جوڈیشل کمیشن چلے گا، نہ حکومت: بلاول زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker