پاکستانتازہ ترین

را ایجنٹ کی گرفتاری، تفتیش کے لیے ایران سے بھی مدد لیں گے، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوش یادیو کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔ را ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوتی ہے کہ بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حساس اداروں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے جن کی کاوشوں سے اس ملک دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی مفصل تفتیش ہونا ابھی باقی ہے اور تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button