پاکستانتازہ ترین

بھارت نےکل بھوشن یادیوکوبھارتی شہری تسلیم کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف)بلوچستان میں پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بھارت نے را کے گرفتار ایجنٹ کل بھوشن یادیو کو بھارتی شہری اور انڈین نیوی سے قبل از وقت ریٹائرڈ اہلکار تسلیم کر لیا، اس تک قونصلر رسائی بھی مانگ لی۔ کل بھوشن یادیو تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔ دفتر خارجہ نے بھارت سےسخت احتجاج کیا کہ کل بھوشن یادیو ” را” کا ایجنٹ ہے، جو بلوچستان اور کراچی میں تخریب کاری کروا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا تھا۔ بھارت نے اعتراف کیا کہ کل بھوشن یادیو انڈین نیوی کا قبل از وقت ریٹائر اہلکار ہے، بھارت نے کل بھوشن تک قونصلر بھی مانگ لی۔ حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر بلوچستان میں کارروائی کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ بھارتی نیول کمانڈر کل بھوشن یادیو کو گرفتا ر کرکے اسلام آباد منتقل کیا۔ را ایجنٹ کی پاکستان میں موجودگی اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ناپاک منصوبوں پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا،اس میں بھارت کوبتایاگیاہےکہ کلبھوشن را ، کا افسر ہے جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا اور بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ کل بھوشن یادیو کا چہرہ سامنے آیا تو بھارتی وزارت خارجہ میں بھی کھلبلی مچ گئی اوریہ بیان جاری کردیا کہ کل بھوشن یادیو کا بھارت سرکا ر سے کوئی تعلق نہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ وہ انڈین نیوی کا قبل از وقت ریٹائرڈ اہلکار ہے اور ساتھ ہی ساتھ کل بھوشن کیلئے قونصلر رسائی بھی مانگ لی۔ دوسروں کو غیر مستحکم کرکے خود کو مضبوط تصور کرنے والے بھارت کو معلوم نہیں کہ آسمان کا تھوکا اپنے منہ پرآتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور انگلینڈ آج تیسرے ٹیسٹ میں مدمقابل آئیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker