پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں راکی مداخلت کا معاملہ اُٹھادیا

راولپنڈی(بیوروچیف)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی اور رابطہ کاری کے امور بھی زیر غور آئے ۔ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے داخلی معاملات بالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا

یہ بھی پڑھیں  سبی:صوبائی وزیر بلدیات سبی ڈسٹرکٹ میں بلا جواز بار بار مداخلت کررہے ہیں، چئرمین میونسپل کمیٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker