تازہ ترینکھیل

وقار یونس نےکھلاڑیوں کی کارکردگی اورکپتان کی حکمت عملی کو شکست کی وجہ قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)وقار یونس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر اپنی رپورٹ تیار کرلی۔ ہیڈ کوچ کپتان اور کھلاڑیوں سے خوش نہیں۔ چارج شیٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس نے شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کے خلاف چارج شیٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ میں وقار یونس نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کا ٹیم منتخب کرنے کا معیار ٹھیک نہیں۔ حتمی الیون منتخب کرنے میں بھی مسائل ہیں جس کی بڑی وجہ شاہد آفریدی میں قائدانہ صلاحیتوں کی کمی ہے۔ وقار یونس نے ورلڈکپ دو ہزار پندرہ میں اپنی رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھی شکوہ کیا ہے۔ ہیڈ کوچ اپنی رپورٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔دوسری جانب شاہد آفریدی بھی چپکے سے کراچی پہنچ چکے ہیں۔ شاہد آفریدی میڈیا سے بات کئے بغیر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ لالہ کو سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے شاہد آفریدی کی جانب سے پریس کانفرنس کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق،70 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker