پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی کےناسورکوجڑسےاکھاڑکرہی ہمارامشن ختم ہوگا،نوازشریف کا قوم سے خطاب

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرا عظم پاکستان نے سانحہ گلشن پارک کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہالاہور کے باعث پوری قوم دکھ میں مبتلا ہے۔افسوس13 سال تک کسی نے اس فتنے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر نہیں دیکھا،۔آپریشن ضرب عضب کے تحت پولیس،افوا ج نے خون سے مہم کو پروان چڑھایا،دہشتگردی کےناسورکوجڑسےاکھاڑکرہی ہمارامشن ختم ہوگا،بہت سے عناصر اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ،دہشت گردوں نے معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا۔اسلام امن سلامتی اور اخوت کا دین ہے ،اللہ رسول کے نام پر بے امنی پھیلانا مخلوق کیلیے مشکلات پھیلانا قابل قبول نہیں،عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے،نرمی کو ریاست کی کمزوری اور ناکامی نا سمجھا جائے،،تین برسوں کے دوران دہشتگردی کی کارروائیو ں میں نمایاں کمی آئی ہے،دہشتگردی کاچیلنج صرف پاکستان کونہیں پوری دنیاکوہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک مشن جاری رہے گا، پاکستان کی سرزمین ملک دشمنوں کیلئے تنگ کر دی گئی ہے،گزشتہ چند مہینے کے دوران دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا،دہشتگردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے،پاکستان کوفرقہ واریت،انتہاپسندی اورنفرتوں سےپاک کرنےکی قسم کھائی ہے،دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنا کر دم لیں گے،پنجاب حکومت کو ہدایت کردیں زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے،اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہے

یہ بھی پڑھیں  آزادی کا قرض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker