تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی نے توقعات پر پورا نہ اترنے پر قوم سے معافی مانگ لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے توقعات پر پورا نہ اترنے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔انہوں نے سوشل میڈیا کے سہار ا لیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں یہ بھی واضح کر دیا کہ انہیں کسی کی پرواہ نہیں ،وہ صرف قوم کو جواب دہ ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے میں گزشتہ 20سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل ر ہا ہوں میں جب بھی میدان میں اترتاہوں میرے ساتھ پاکستان کے عوام کے جذبات بھی میدان میں اترتے ہیں۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ٹیم پورے ملک کی ٹیم تھی اور کل کیا ہوگا ؟میرے بارے میں کون کیا کہتا ہے ؟ خدا کی قسم مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں میں صرف قوم کو جواب دہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  راجا پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker