تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پہلاسیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا

نیو دہلی(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا ۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ فائنل کی دوڑ کے لئے آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ این مورگن انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کین ولیم سن کیویز کی کمان سنبھالیں گے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹی 20 مقابلوں میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 13 میچوں میں آمنے سامنے ہوئیں۔ جن میں سے 4 میں کیویز نے میدان مارا جبکہ 8 میچز انگلینڈ کے نام رہے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈ بک میں نظر ڈالی جائے تو انگلینٖڈ اور نیوزی لینڈ چار بار مدمقابل ہوئے۔ دو میچز میں کیویز نے فتح کا جھنڈا گاڑھے جبکہ دو میچز میں انگلینڈ نے فتح اپنے نام کی ۔انگلینڈ کی ٹیم نے گروپ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اپنے باقی میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے، جس میں اس کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسو تیس رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:فراڈ اور ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker