بین الاقوامیتازہ ترین

بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکا(ڈیسک نیوز)بنگلادیش کی عدالت نے حزب اختلاف کی رہنما بیگم خالدہ ضیا کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ خالدہ ضیا اور بی این پی کے ستائیس رہنماؤں پر بس میں دھماکہ کرانے کا الزام ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت بی این پی کی رہنما خالدہ ضیا سمیت اٹھائیس رہنماؤں پر گزشتہ سال بس میں بم دھماکہ کرانے کا الزام ہے۔ ڈھاکہ میں ہوئے دھماکے میں دو مسافر جاں بحق اوربارہ زخمی ہوگئے تھے۔ خالدہ ضیا سمیت اٹھائیس رہنماؤں اور کارکنوں کے بھی گرفتاری وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ شیخ حسینہ کی حکومت نے پاکستان سے وفاداری کے جرم میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی پر چڑھایا اور اب ان کی کوشش ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت بی این پی کو بھی ختم کیا جائے۔بی این پی نے حکومت کے خلاف اپنے اتحاد میں جماعت اسلامی بنگلادیش کو اتحادی بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button