پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا طاہر القادری کےلانگ مارچ میں شرکت پر غور

ptiلاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوئٹہ کے دورے سےلاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے کہا کہ تحریک مہناج القرآن جس مقصد کےلیے لانگ مارچ کر رہی ہے تحریک انصاف اپنی سیاست کے آغاز سے ہی اس کےلیے کوشاں ہیں۔تحریک انصاف کےرہنماؤں کا کہناتھا کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ عوام کے مفاد میں ہے لہٰذ اس میں شرکت پر غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دانش کینیریا پر ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker