تازہ ترینعلاقائی

للیانی:نوازشریف کو وزیراعظم بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں،ایم پی اے ندیم سیٹھی

nadeem sethiمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 12اکتوبر 1999سے2013تک کا دور پاکستان کے عوام کیلئے کٹھن دور تھا۔ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بند گلی سے نکال کر ترقی یافتہ ، خوشحال اور پر امن ریاست بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی جنگ لڑیں گے اور پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مجھ سمیت ہر محب الوطن پاکستانی اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا کر وطن عزیز کی حفاظت کرے گا۔ میاں محمد نواز شریف اپنے تعمیری اور اصولی کردار سے قومی مفاہمت کی مضبوط عمارت تعمیر کر دی۔ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنا تمام تر فوکس توانائی بحران پر کریں گے۔ جب توانائی کا بحران ختم ہو گیا تو ملکی معیشت خود بخود ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔ شریف برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے بیمثال خدمات سر انجام دی ہیں۔ سچے جذبے اور وطن سے محبت کی وجہ سے عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ایک شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker