تازہ ترینفن فنکار

نازیہ حسن کے مداح آج ان کی51ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور(نمائندہ شوبز)برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن اگر آج زندہ ہوتیں تو زندگی کی اکیاون بہاریں مکمل کرچکی ہوتیں، پرستار ان کی سالگرہ پر آج انہیں یاد کررہے ہیں۔ آپ جیسا کوئی،اس ایک گیت نے نازیہ حسن کو راتوں رات ہر دل کی دھڑکن بنا دیا۔ یہ گانا برصغیر کا پہلا پاپ گیت ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔ نازیہ کا ہر گانا پہلے سے مختلف ہوتا،ہر گیت لبوں پر گنگنانے کو دل چاہتا تھا۔ نازیہ حسن نے پاپ ہی نہیں بلکہ ہلکے پھلکے گیت گا کر بھی بتا دیا کہ وہ ہرفن مولا گلوکارہ ہیں۔نازیہ کے گیت پاکستانی فلموں میں بھی استعمال ہوئے اور بالی وڈ والے تو ان کے گانوں کے دیوانے شروع سے ہی تھے اور آج تک ہیں۔نازیہ کا گانا چاہے کیسا بھی ہو ۔۔۔ دلوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتا۔نازیہ کو مداحوں سے جدا ہوئے تیرہ سال کا عرصہ ہوگیا ۔ لیکن ان کی اور چاہنے والوں کی دوستی ابھی تک چلی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:مسالک کے تصادم سے نسلیں اور فصلیں بر باد ہو جاتی ہیں ۔پیر سید اظہار بخاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker