تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی20فائنل: انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف

کولکتہ(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لئے ایک سوچھپن رنز کا ہدف دیا،جبکہ جو روٹ چون اور جوزبٹلر کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز کیریبیئن بالرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ایڈن گارڈن کولکتا میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کا ٹاس ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بازی کرنے کی دعوت دی ہے۔ جس کے بعد انگلش اووپنز صرف آٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جے جے روئے صفر، جبکہ اے ڈی ہیلز ایک رنز بنا سکے۔ جو روٹ اور جوزبٹلر نے اکسٹھ رنز سے شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ جوز بٹلر چھتیس اور جوروٹ چون رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی ٹیم نو کھلاڑیوں کے نقصان پر کالی آندھی کو ایک سو چھپن رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ویسٹ انڈین کے کارلوس براتھ ویٹ اورڈوین براوونے تین تین اور سیموئل بدری نے صرف سولہ رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button