تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ کا کیڈٹ کالج کا دورہ

downloadاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنا اور انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنا نئے پرنسپل کے لیے چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کو ملک کے صف اول کے اداروں میں شامل کرنے کے لیے پرنسپل اور اساتذہ بھر پور کرادرا دا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑا کا دورہ کرتے ہوئے کیا ڈی سی او نے کہا کہ کیڈٹ کالج کے زیر تعمیر ہاسٹل بلاک کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے مقررہ مدت تک کام مکمل نہ کرنے کی صورت میں ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کیڈٹ کالج کو دی گئی ایک کروڑ کی گرانٹ کا معاملہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اٹھا یا جائے گا کمیٹی میں کیڈٹ کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے اور کھیلوں کے میدانوں کی فوری صفائی کی جائے کیڈٹس اور والدین کی باقاعدگی سے ملاقات کروائی جائے اور چھٹیوں میں اساتذہ کی ٹریننگ کلاسز کا انعقاد کیا جائے ڈی سی او نے پرنسپل امتیاز علی کے ہمراہ لیبارٹری ،لائبریری ،کلاس رومز ،مین ہوسٹل اور زرعی رقبے کا دورہ کیا کیڈٹس نے ڈی سی او کو گارڈ آف آنر پیش کیا *

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پاکستانی طالب علم کا ایک اور اعزاز،امریکہ میں بھی میدان مار لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker