پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کےلئےعالمی رہنماؤں کے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

nawaz-sharif2اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے تیسری بار ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جینیفر سیکی نے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ  سمبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک جمہوری حکومت نے آئینی مدت پوری کی، جہموری  طریقے سے انتقال اقتدار تاریخی ہے، نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے  کے لئے پر امید ہیں۔ جینیفر سیکی کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کے خاتمے اور مشترکہ خطرات کا سامنا کرنے کے لئے پاکستانی حکومت سے تعاون کرتا رہے گا۔ قبل ازیں چینی وزیراعظم لی کو چیانگ نے نواز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاکستان قومی ترقی میں کامیابیاں حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان سدا بہار دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور ان کے درمیان جامع تعاون کی فضاموجود ہے۔ لی کو چیانگ نے  ونوں ممالک کی روایتی دوستی برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نوازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ علاوہ ازیں مختلف ممالک کے نائب صدور سمیت جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے بھی نوازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ’’میں سلام پیش کرتا ہوں ان شہدا کو جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا:لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker