لندن(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی آج شروع ہوگی، افتتاحی میچ میں بھارت اور جنوبی افریقا آمنے سامنے ہوں گے۔ ایونٹ میں شریک 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں،پاکستان کے گروپ میں ویسٹ انڈیز، بھارت اور جنوبی افریقاشامل ہیں۔پاکستان پہلا میچ جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔جبکہ افتتاحی میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں مصباح الیون کو غیر معمولی کرکٹ کھیلنا ہو گی جبکہ جیت میں بولرزکااہم کردارہوگا۔