تازہ ترینکھیل

میں نے اپنی زندگی میں شاہد آفریدی جیسا سٹار نہیں دیکھا ،سرفرازاحمد

کراچی(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے یونس خان اور مصباح الحق سے کپتانی کے گر سیکھے شاہد آفریدی کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھاوں گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان کی ٹیم کی قیادت میرے لئے اعزاز ہے نائب کپتان کے طور پر بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا۔انہوں نے کہا ٹیم میں کوئی ایسا لڑکا نہیں جو ڈانٹ کر سمجھانا پڑے ۔ سب اچھے ہیں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں میں نے اپنی زندگی میں شاہد آفریدی جیسا سٹار نہیںدیکھا ۔چئیرمین پی سی بی نے مجھ پر اعتماد کیا جس کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں۔تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔انہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا آج اگر میرے والد ہوتے تو مجھے اس مقام پر دیکھ کر بہت خوش ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاک سری لنکا سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker