شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ساہیوال:ملتان لاہور روڈ پر کوسٹر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے

ساہیوال:ملتان لاہور روڈ پر کوسٹر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے

ساہیوال(بیورچیف متین احمد )ملتان لاہور روڈ پر کوسٹر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ اوکاڑا سے آنے والی کوسٹر کا بائی پاس چوک سے کچھ ہی فاصلے پر دوسری سمت سے آنے والے ٹرک سے شدید تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کوسٹر اوکاڑا سے ساہیوال آ رہی تھی کہ پاکپتن چوک کے نزدیک یو ٹرن سے ایک ٹرک اچانک موڑ گیا اور مخالف سمت سے آنے والی کوسٹر سے ٹکرا گیا۔زخمیوں کو امدادی طبی امداد دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کے پاس مختلف نوعیت کے زخمی افراد لائے گئے تھے جن میں چار خواتین بھی شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ شدید زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔اوکاڑا کے نواحی گاؤں کے محمد مسکین ولد غلام محمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ ایک نامعلوم خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی جنہیں نیورو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سٹاف کا کہنا تھا کہ پانچ کے قریب معمولی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔تھانہ غلہ منڈی پولیس سے اے ایس آئی طاہر نے زخمیوں کے کوائف جمع کرنے کے بعد زخمیوں کے لواحقین کو اطلاع دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات کی تاخیر سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کامران ساقی