تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ایس ایچ اوکا مبینہ طور پر پیسے مانگنے پرمحنت کش پرتشدد

ساہیوال (متین صندانی سے)ایس ایچ اوکا مبینہ طور پر پیسے مانگنے پرمحنت کش پرتشددبھٹو نگر روڈ پر شہریوں کاایس ایچ او فتح شیرسب انسپکٹر ظہور پراچہ کے خلاف شدیداحتجاج ڈی پی اوسےایس ایچ اواورسب انسپکٹرمعطل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص طارق محمود نے بتایا کہ ان کی دودھ دہی کی دوکان ہے اور دو ماہ قبل ان کے ملازمین عابد اور اظہر کےدرمیان مقدمہ بازی کا تنازعہ ہو گیا تھاان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں انہیں بھی نامزد کیا گیا تھا کیونکہ مقدمے کا تفتیشی ان سے 10 ہزار روپے رشوت کا تقاضہ کررہا تھامقدمے میں دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے صلح ہو گئی تھی انہوں نے بتایا کہ صلح سے قبل ایس ایچ او فتح شیراور سب انسپکٹرظہورو دیگر پولیس ملازمین نے ان کی دوکان پر آ کر توڑ پھوڑ کی اور سیف الماری سے 43 ہزار 500 روپے اٹھا لئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہےمزید بتاتےہوئے کہاکہ ان کے چچا اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا گیا جسے دو روز تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھااور بعد ازاں 15 ہزار رو پے بطور رشوت لے کر چھوڑ دیااورمقدمے کی صلح ہو جانے پر سیف الماری سے اٹھائے گئے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو گزشتہ رات  سب انسپکٹرظہور پراچہ نے ایس آئی نور صمند کو نفری کے ہمراہ دوکان پر بھیجاملازم ذیشان کو سڑک پر گھسیٹ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے میری موٹر سائیکل تھانے میں لے گئے سب انسپکٹرظہور پراچہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مؤقف دینے سے صاف انکار کر دیا جبکہ اس بارےمیں ڈی ایس پی سٹی ملک ضیا الحق کا کہنا تھا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  پی پی 118: ن لیگ کے اخترعباس بوسل کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker