تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:تین ملزمان کی آٹھویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر)تین ملزمان کی آٹھویں کلاس کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی 2ملزمان پہرہ دیتے رہے حالت غیر ہونے پر نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے مقدمہ درج ملزمان گرفتار نہ ہو سکے واقعات کے مطابق چک نمبر 9جیڈی کے رہائشی مستری یسین کی بیٹی (ک)جو آٹھویں کلاس کی طالبہ اپنے گھر میں موجود کہ رات گیارہ بجے آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ ملزمان محمد نذیر محمد اعظم جاوید صغیر اور رضوان گاڑی میں آئے اور نذیر اور اعظم دیوار پھلانگ کر یسین کے گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو کمرے میں بند کرکے (ک) کو اٹھا کر لیگئے اوررات بھر ملزمان صغیر اعظم اور رضوان نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نذیر اور جاوید پہرہ دیتے رہے اذان فجر سے کچھ دیر قبل اس کو نیم بے ہوشی اور برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ چوچک پولیس نے والدین کی رپورٹ پر مقدمہ دررج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button