پاکستانتازہ ترین

پی ٹی وی پر خطاب کا حق صرف صدر اور وزیراعظم کو ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ٹی وی پر خطاب کے لئے عمران خان کے مراسلے نے ہلچل مچا دی ہے۔ عمران خان نے اپنے مراسلے میں اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر ہر پاکستانی کا اتنا ہی حق ہے جتنا نوازشریف کا۔وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے عمران خان کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب کا حق صرف صدر اور وزیراعظم کو ہے۔ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker