پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف300 ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

shahbazلاہور(نامہ نگار پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے شہباز شریف300ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمودالرشیدکو34ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے انتخاب کا بائیکاٹ کیاتاہم وہ ایوان میں موجود رہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا، قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 لابیز قائم کی کی گئی تھیں، شہبازشریف کی حمایت کرنے والے اراکین کیلئے دائیں جانب جبکہ میاں محمودالرشید کی حمایت کرنے والے اراکین کیلئے بائیں جانب لابی بنائی گئی تھی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی گئی جس کے مطابق شہباز شریف نے 300 ، ان کے مدمقابل رانا محمود الرشید نے 34 ووٹ حاصل کیے، اسپیکر رانا محمد اقبال نے شہبازشریف کی کامیابی کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  کسانوں کا معاشی قتل ۔۔۔ذمہ دار کون؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker