بین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ و یو رپ کی تا ریخ کا فقید المثال اور عظیم الشان سالانہ میلاد جلوس 10اپریل بروزاتوا رآسٹن پارک میں ہوگا

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) برطانیہ و یو رپ کی تا ریخ کا فقید المثال اور عظیم الشان سالانہ میلا د جلو س 10 اپریل بروز اتوا ر آسٹن پا رک میں ہو گا تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ و یو رپ میں جذبہ عشق رسول ﷺ سے سرشار اور اسلام کی آفاقی تعلیما ت کا علمبردار پر امن اور پروقار سالانہ جلوس عید میلاد النبی ﷺ 10 اپریل 2016 بروز اتوار بوقت 12 بجے دن برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے آسٹن پا رک میں زیر صدارت و سرپرستی عظیم مذہبی و روحانی شخصیت قا ئد تحریک تحفظ نا موس رسالت ﷺ چیئرمین نو رٹی وی و محی الدین ٹرسٹ برطانیہ ، سجا دہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف آزادکشمیرحضور شیخ العالم پیر محمد علا ؤ الدین صدیقی نقشبندی ہو نے جا رہا ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے ممتاز سیاسی سماجی علمی ادبی و مذہبی شخصیا ت کے علاوہ ممبران برطانوی و یو رپین پا رلیمینٹ ، مقامی کونسلرز، سرکاری و غیر سرکاری حضرات اور کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام حفا ظ ثناء خوان مصطفے ٰ ﷺ اور عشاقان رسول ﷺ بھرپورشرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button