تازہ ترینعلاقائی

للیانی:نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بند گلی سے نکال سکتے ہیں، سلمان حنیف

salman hanifمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)پاکستان کی تاریخ میں تیسری بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے کا منفرد کارنامہ میاں محمد نواز شریف کا مقدر تھا۔ وہ پاکستان کی تاریخ کے کامیاب اور سب سے مقبول ترین عوامی قائد ہیں۔ عوام نے چودہ سال کے بعد ایک بار پھر انہیں اس منصب پر پہنچا کر ثابت کر دیا ہے کہ مشرف کی آمریت عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکی۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے مسلم لیگ ن حلقہ این اے138چوہدری سلمان حنیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 12اکتوبر 1999سے2013تک کا دور پاکستان کے عوام کیلئے کٹھن دور تھا۔ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بند گلی سے نکال کر ترقی یافتہ ، خوشحال اور پر امن ریاست بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی جنگ لڑیں گے اور پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مجھ سمیت ہر محب الوطن پاکستانی اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا کر وطن عزیز کی حفاظت کرے گا۔ میاں محمد نواز شریف اپنے تعمیری اور اصولی کردار سے قومی مفاہمت کی مضبوط عمارت تعمیر کر دی۔سچے جذبے اور وطن سے محبت کی وجہ سے عوام نے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکاکاپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker