تازہ ترینعلاقائی

قصور:ہم نے اپنے حلقے میں واقع ہی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،نعیم صفدر انصاری

قصور(محمد عمران سلفی سے)سٹی قصور میں مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے ن لیگ کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ قصور کے ہر گلی محلے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، ہم نے اپنے آٹھ سالہ دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قصور میں سکولز ،کالجز،ہسپتال اور پارک تعمیر کروا کے اور شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تعمیر کروا کے اپنے شہر کو حقیقی معنو ں میں میرا سوہنا شہر قصور بنا دیا ہے ۔کچھ سال پہلے تک قصور کو ملک کا سب سے گندہ ترین شہر تصور کیاجاتا تھا لیکن آج ہمارے سیاسی مخالفین بھی اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ ہم نے اپنے حلقے میں واقع ہی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،اورقصور شہر کو پنجاب کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے،اس تمام کامیابیوں کے پیچھے میری پوری ٹیم کے تعاون اور عوام کی دعاؤں کا ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہااپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑتے رہے گے اورعوام کی امیدوں پر ان کی سوچ سے بڑھ کرپورا اتریں گے اور انھیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!