تازہ ترینکھیل

پاکستان کپ ٹورنامنٹ 19 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا۔

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی کے بعد’پاکستان کپ‘ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایک روزہ میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ فیصل آباد میں19 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گا۔پی سی بی حکام کیطابق پاکستان کپ کا طریقہ کار بھی پی ایس ایل کی طرح ہو گا۔ جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایک ، ایک ٹیم حصہ لے گی۔پی سی بی حکام نے بتا یا کہ کہ سرفراز احمد ، شعیب ملک، یونس خان، اظہر علی اور مصباح الحق بالترتیب سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیموں کی قیادت سنبھالیں گے۔جبکہ توصیف احمد، اعجاز احمد ، محتشم رشید، کبیر خان اور منصور رانا بالترتیب سندھ ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیموں کی کوچنگ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ہر کپتان ڈرافٹنگ کے ذریعے 150 کھلاڑیوں میں اپنے سکواڈ کیلئے 15 لڑکے منتخب کرے گا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کرکٹرز اور کوچز کو میچ فیس سے 200 فیصد زیادہ ادائیگی کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  فوجی عدالتوں کا قیام آئیڈیل صورتحال نہیں، سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker