پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت فلیگ میٹنگ،ایک دوسرے پرسخت الزامات

India-Pak-Flag-Meetingمظفرآباد(ڈہسک رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کے درمیان ہونے والی فلیگ میٹنگ میں دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے۔پاکستان نے پڑوسی ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔ لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر کےعلاقے چھکن داباغ میٹنگ میں دونوں جانب سے بریگیڈیئر کی سطح کے افسران  نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے سیز فائر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔   پاکستان کے عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی کمانڈر نے پاکستان پر جارحیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پاکستانی حکام نے نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔  پاکستانی حکام نے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سیز فائر کے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ملک سیز فائر معاہدے  کی پاسداری یقینی بنائے۔  یاد رہے کہ اس سے میٹنگ سے ایک گھنٹہ قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فوج پاکستان میں کہیں اور کسی بھی وقت کارروائی کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیدہ و دِل فرشِ راہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker