تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:آئندہ سال گندم کی خریداری مہم کو مزید بہتر بنایا جائے، ڈی سی او

downloadاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ آئندہ سال گندم کی خریداری مہم کو مزید بہتر بنایا جائے اور خریداری مہم میں پٹواریوں کی مداخلت ختم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوارک اور کاشتکاروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی اظہر حیات خان، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر احسن چیمہ، ای ڈی او زراعت شیر محمد شیراوت، ڈی او زراعت چودھری فاروق جاوید، ڈپٹی ڈی او زراعت چودھری شہباز اختر اور کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ آئندہ سال فی ایکٹر بوریوں کی فراہمی آٹھ سے بڑھا کر بارہ بوری فی ایکٹر کی جائے۔ اجلاس میں کسانوں نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پیش کیں جن کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کا مطالبہ ملک کے حصے کرنے کی سازش ہے،منورحسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker