پاکستانتازہ ترین

رانا ثنا اللہ کا پاناما لیکس کے مقابلے میں ڈرگ لیکس لانے کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر قانون پنجاب نے پانامہ لیکس کے مقابلے میں ڈرگ لیکس لانے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں سیاست دانوں کے بھی ڈوپ ٹیسٹ ہونے چاہئیں ، اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ ٹیسٹ ہوا تو رانا ثنا اللہ سب سے پہلے نااہل ہوں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے سامنے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔ کہنے لگے ڈرگ لیکس کے ذریعے ایسے سیاست دان بے نقاب کریں گے جو کوکین ، الکحل استعمال کرتے ہیں اور اسمبلی میں تجویز دیں گے کہ سیاست دانوں کے خون کے ٹیسٹ لازم کئے جائیں کیونکہ نشہ کی حالت میں سیاست دان ملک و قوم کے لئے نقصان دہ فیصلے کر جاتے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثنااللہ قانون سازی کریں ان کا ساتھ دیں گے ، خون ٹیسٹ ہوا تو رانا ثنا اللہ سب سے پہلے نااہل ہوں گے ۔ کھلاڑیوں کے بعد سیاست دانوں کے ڈوپ ٹیسٹ کی تجویز نئی ضرور ہے لیکن حکومتی اور اپوزیشن بینچ کا ایسی قانونی سازی پر متفق ہونا ملکی سیاست کو نئی راہ پر ڈال سکتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button