تازہ ترینعلاقائی

جرہ شاہ مقیم :غنڈہ صفت پٹواری کا دودرجن افراد کے ہمراہ اپنے ہم منصب پٹواری کے دفترپرحملہ

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم :غنڈہ صفت پٹواری کا دو درجن افراد کے ہمراہ اپنے ہم منصب شہری پٹواری کے دفتر پر حملہ غیر قانونی فرد نہ دینے پر دو افراد کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،آبیانہ وصولی کی رقم بتیس ہزار ،موبائیل فون اور سرکاری کاغذات اٹھا کر لے گئے،کرپشن کنگ پٹواری کے خلاف کاروائی کی جائے ،متاثرین اور شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے شہری حلقہ کے پٹواری حاجی جاوید ارشد کے منشی سجاد کے ودیگر کے مطابق انکے دفتر واقع اندرون شہر محلہ پیر شہاب میں سرکاری دفتری کا م جاری تھا کہ اچانک پٹوار حلقہ چک کمبوہ کا حاضر سروس پٹواری ذوالفقار اندر آیا اور نسرین نامی خاتون کی رجسٹری کی فرد کا مطالبہ کیا اور نسرین بی بی کو لانے کا کہا گیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور اپنے دودرجن کے قریب مسلح افرادکو بلا لیا اور دروازے توڑکر دفتر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے منشی سجاد اور جاویدکو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،آبیانہ کی وصول شدہ رقم مبلغ بتیس ہزار روپے ،موبائیل فون اور سرکاری کاغذات اٹھا لیے اسی دوران شور سن کر اہل محلہ اور دیگر افراد موقع پر پہنچے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،واقعہ کی پولیس کا اطلاع دیدی گئی،ذوالفقار پٹواری سروس کے دوران مختلف حلقوں میں تعینات رہا اور کرپشن کی ریکارڈتوڑ کاروائیاں کر کے غریبوں اور ناداروں کی کروڑوں کی جائیداد کا مالک بن گیا جسکے خلاف سنگین الزامات کے تحت انکوائریاں بھی کی گئیں ہیں،اہل علاقہ نے بد نام زمانہ پٹواری کے خلاف سخت احتجاج کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے انھیں حقیقی قانونی کاروائی کی امید نہیں لہٰذا وہ خود ایکشن لیکر پٹواری کے ظلم کی داستان بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کا پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker