تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گندم پرچیزنگ سینٹر بجلی سے محروم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔گندم پرچیزنگ سینٹر بجلی سے محروم محکمہ خوراک کا سرکاری عملہ اور کسان گرمی میں پسینے سے شرابور محکمہ مال کی فہرستوں میں سینکڑوں کسانوں کے نام غائب چہیتوں کے نام شامل ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو گندم خریداری سینٹر میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں جسکی وجہ سے سینٹر پر بیٹھے ہوئے سرکاری ملازم اور کسان پسینے سے شرابور ۔شدید گرمی میں بیٹھے رہے سینٹر پر مکھیوں نے انکا جینا حرام کئے رکھا ۔سینٹر پر محکمہ مال کی طرف سے فراہم کی گئی فہرستوں میں سینکڑوں کسانوں کے نام شامل نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے عام کسان از حد پریشان رہے اور بار دانہ نہ ملنے سے محکمہ مال کو گالیاں دیتے رہے ۔ابھی تک سینٹر پر باردانہ کی سپلائی شروع نہیں کی گئی۔ سینٹر انچارج ندیم شاکر کا کہنا ہے کہ ایک د و رو ز میں بار دانہ کی سپلائی شروع کر دی جائے گی ۔ پہلے پانچ روز بارہ ایکٹر سے کم زمین کے کاشتکاروں کو با ر دانہ سپلائی کیا جائے گا اس سینٹر کا ٹارگٹ پچاس ہزار بوری مقرر کیا گیا ہے جبکہ فی توڑا سیکورٹی اکتس روپے مقرر کی گئی ہے ۔ایک ایکٹر کے لئے زیادہ سے زیادہ بیس توڑے دئیے جائیں گے ۔بار دانہ سے محروم کسانوں عبد الرزاق ، محمد صدیق اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مال کی طرف سے فراہم کردہ فہرستوں کو اپ ٹو دیٹ کیا جائے اور غلط فہرستیں فراہم کرنے والے محکمہ مال کے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:اسلام نےجتنےحقوق خواتین کودئیے ہیں اتنے کسی اور مذہب نےنہیں دیے، عائشہ بتول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker