تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:عرصہ دراز سے جاری دو خاندانوں کے درمیان دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)واہ کینٹ کی سماجی و سیاسی شخصیت محمد فیصل اقبال ، حاجی ملک محمد اکرم حاجی ملک مشتاق کی کاوشیں بار آور ثابت ہوئیں عرصہ دراز سے شروع دو خاندانوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی،ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے دونوں فریقین کو جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کیا،مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ میں صلغ کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں شرکاء نے دلی قدورتیں ختم کرنے کے لئے قران پاک کو گواہ بنا کر فی سبیل اللہایک دوسرے معاف کردیا، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے مشہور مقدمہ مابین حاجی ملک محمد اکرم کے بھائی ملک صلاح الدین اور ملک اقبال مقدمہ بازی کافی عرصہ سے جاری تھی دریں اثنا اسی کیس کی بنا پر متعدد مرتبہ ایک دوسرے سے جھگڑے ہوتے رہے ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا غلام اصغر چانڈیو نے دونوں فریقین کے درمیان جاری دشمنی کے خاتمہ کے لئے قدم اٹھایا جس پر محمد فیصل اقبال ، حاجی ملک محمد اکرم اور ملک غلام مصطفیٰ کو یہ ٹاسک سونپا کہ وہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ان دونوں خاندانوں کے مابین صلح کرائیں ، جس پر ایک جمعہ کے روز صلح کے لئے ایک جرگہ دونوں فریقین کے درمیان واہ کینٹ کی جامع مسجد میں ہوا، جرگہ میں ملک محمد دین عرف چچا کاکا، حاجی ملک محمد اکرم،ملک شہزاد،ملک محمد بلال، ملک محمد حنیف، ملک صلاح الدین، ملک محمد اویس ،ملک محمد وقاص،ملک محمد نقاش،ملک محمد بلاول،جبکہ دوسری جانب سے ملک محمد پرویز، ملک عمر فاروق،ملک محمد مشتاق،ملک محمد امجد،ملک محمد ہمایوں،ملک محمد بابر،ملک انوار الحق ،ملک طیب، ملک کامران، جبکہ اس موقع پر ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر شاہ،بھی موجود تھے،دونوں فریقین نے محبت ، اخوت ، اتحاد اور اتفاق اور بھائی چارہ کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کردیا اور ایک دوسرے سے گلے ملکر تمام رنجشیں ختم کردیں، جبکہ آئندہ ایک دوسرے سے کبھی نہ جھگڑا کرنے کا عہد کیا،

یہ بھی پڑھیں  کل رجسڑار کو اچھی خبردیں گے،خواجہ آصف وزیردفاع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker