تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ صدراورسٹی میں روڈ ڈکیتی کی چند روزکے اندرمسلسل چوتھی واردات

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو تھانہ صدر ااور سٹی میں روڈ ڈکیتی کی چند روزکے اندرمسلسل چوتھی واردات ۔کروڑوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا۔ چار مسلح کار سوارڈاکو گن پوائنٹ دن دیہاڑے لاکھوں روپے کی کار لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور آنے والی کار LEC7558 جب پل پرناواں کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آنے والی کار نمبر QW641پر سوار ڈاکوؤں نے کار روک کر گن پوائینٹ پر ڈرائیور آصف کو اپنی کار میں بٹھا لیا اور دوسرا ڈاکو کرولا کا کو چلا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ۔دوسری واردات میں گزشتہ روز ڈرائیور ارسلان ٹرک نمبر2445LESپر صوفی کمپنی کا اکیس لاکھ روپے کا سامان لاد کر چھانگا مانگا کی طرف جا رہا تھا جب وہ چھانگا مانگا روڈ پر بتی پُل کے قریب پہنچا تو کار سوار چار مسلح نا معلوم ڈاکوؤں نے کار آ گے کھڑی کر کے انہیں روکا اور گن پوائنٹ پر ٹرک کو ڈرائیور سمیت اغوا کر کے نا معلوم مقام کی طرف لے گئے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز کے دوران تھانہ صدر اور سٹی بھائی پھیرو کے علاقے سے روڈ ڈکیتی کی مسلسل چوتھی واردات ہے ۔چند روز قبل سینچری مل کے قریب سے ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس چار ڈاکوؤں نے گیارہ سو بوری کھاد سے بھرا یک ٹرالا اغوا کر لیااور اُس سے چالیس لاکھ روپے کی کھاد اُتار کر ڈالے کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرارہو گئے ۔ پھر دو دن بعد ہی دینا ناتھ چوکی کے قریب سے چار مسلح ڈاکو ساٹھ لاکھ روپے کا سوتر سے بھر ا ٹرالہ ڈرائیور سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ روڈ ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں اور ٹرانسپورٹروں میں زبردست خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ پولیس حُکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ بھائی پھیرو میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کریں

یہ بھی پڑھیں  پشاور : گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker