تازہ ترینفن فنکار

اداکار دلیپ کمار خراب صحت کے باعث اسپتال منتقل

ممبئی(نمائندہ شوبز)لیجینڈ اداکار دلیپ کمار کو خراب صحت کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکاردلیپ کمار کی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق علیل حالت میں لیجینڈ اداکار کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے، دلیپ کمارکورات گئے لیلاوتی اسپتال منتقل کیاگیا۔بخار میں مبتلا دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں اس وقت داخل کیا گیا جب انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیجینڈ اداکار اسپتال کے جنرل وارڈ میں تین روز تک رہیں گے۔ترانوے سالہ ٹریجیڈی کنگ نے اپنے فلمی کئیر یر کا آغاز انیس سو چوالیس میں فلم جوار بھاٹا سے کیا،دہائیوں کے محیط اپنی زبردست فلمی کئیر یر میں دلیپ کمار نے ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا۔دلیپ کمار کی مشہور فلموں میں دیدار، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، کوہ نور، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، آن، داستان، دل دیا درد لیا، بیراگ، گوپی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں ریلی نکالنے پرعمران خان اورسراج الحق سے جواب طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker