تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ے بنیاد الزامات کی سیاست نے جمہوریت کو داغدار کیا ہے،طاہر محمودراجہ

ٹیکسلا( نا مہ نگار)ٹیکسلا کے معروف قانون دان ومسلم لیگ ن کے رہنما طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملہ پر حکومت کا کمیشن بنانے کی تجویز کا اعلان مثبت اقدام فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،جسٹس (ر) سرمد عثمانی ایک غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل شخصیت ہیں،بے بنیاد الزامات کی سیاست نے جمہوریت کو داغدار کیا ہے،تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا، الزمات بابت وزیراعظم کا کمیشن مقرر کرنے کا فیصلہ مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے راونڈ کے گھیراو کی کال دینا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی ایم ایل این آزاد کشمیر راجہ عبدلقدیر کیانی،سابق صدر کلیریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار راجہ اسد کیانی،مرکزی وائس چئیرمین افواج پاکستان لورزملک عثمان غنی عرف ملک مانی،راجہ کلیم الرحمان،بھی موجود تھے ، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، بے وقت کی راگنی نے ہی جمہوریت کو نقصان اور ملکی مع یشت کو تباہ کیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے استعفی مانگنا نہ صرف بچگانہ حرکت ہے بلکہ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے ،انھوں نے کہا کہ عمران خان موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی بالغ نظر کا مظاہرہ کریں،اور ایسے بیانات سے اجتناب کریں جس سے ملک کی سیاسی فضاء خراب ہونے کا اندیشہ ہو ، بلا شبہ اس طرح کے بیانات سے ملک دشمن قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں ،جو نہیں چاہتیں کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو،انکا کہنا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ہی لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی قیاص آرائیاں کریں ،انھوں نے کاہ کہ بے بنیاد الزامات کی سیاست کو ہم مسترد کرتے ہیں ،انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ اسوقت وزیراعظم علیل ہیں انکی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے

یہ بھی پڑھیں  نیب کا سیاسی تعلق ثابت ہوا تو استعفیٰ دے دوں گا، چیئرمین نیب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker