تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی خان:اردو مشاعرہ جمعہ 7 جون کونوبجے شب آرٹس کونسل کےآڈیٹوریم میں منعقد ہوگا

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اردو مشاعرہ جمعہ 7 جون کو نو بجے شب آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگاجس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مہر مقصود احمد لک ہوں گے . اس سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقدہو ا جس میں مشاعرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی . اجلاس کو بتایاگیاکہ اردو مشاعرہ میں صوبہ بھر سے منور جمیل قریشی ، زاہد فخری ، انجم سلیمی ، گلفام نقوی ، فیاض تحسین ، انوار جمال ، محمد افسرساجد ، عزیز شاہد ، جاوید احسن ، سلیم فراز ، ڈاکٹر غنی عاصم ، فرید ساجد ، غلام قادر بزدار ، ظہور فاتح ، ڈاکٹر عباس برمانی ، منیر دیوان، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، ایمان قیصرانی ، سعیدہ افضل، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، بشری قریشی ، نیئررانی شفق ، افضل چوہان ، سلیم نتکانی ، کامران قمر ، راشدترین ، شعیب جاذب، امان اللہ کاظم ، سلیم اختر ندیم ، پروفیسر گل عباس اعوان، ڈاکٹرشکیل پتافی ، اشکرفاروقی ، مظہر نواز گشکوری اور دیگر شعرا اپنا کلام پیش کریں گے . اجلاس میں ڈی سی او علی بہادر قاضی ، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل واحد بخش جتوئی ، اے سی جی عبدالجبار ، اے ڈی سی محمد شاہد ، ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان ، جاوید احسن ، ڈاکٹر نجمہ شاہین ، بشری قریشی اور دیگر متعلقہ افسران و کمیٹی کے ممبران شریک تھے.

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:عوامی سماجی راہنماؤں کی طرف سےبچی کی ہلاکت پراحتجاج کرنے والے دو شہریوں کی پولیس کے ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker