تازہ ترینفن فنکار

دبنگ خان کی نئی فلم سلطان نےریلیز سے قبل ہی ریکارڈ بنا ڈالا

بمبئی(نمائندہ شوبز)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم سلطان نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا ڈالا، فلم کے ٹیزر کو اب تک تیس لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے ۔سلمان خان بالی وڈ انڈسٹری کا وہ نام ہے جو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔اس بات کا اندازہ انکی فلم کی ریلیز سے قبل پسندیدگی کے ریکارڈ کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ فلم کا ٹیزر ہی جاری ہوتے ہی اسے تیس لاکھ سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔ فلم میں دبنگ خان بنیں ہیں پہلوان جو اکھارڑے میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔انکے ساتھ پی کے گرل انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سلطان اس عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گردونواح میں چوری، ڈکیتی، اورقتل کی8 وارداتیں،پولیس خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker