تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او ڈیرہ غازیخان کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سنٹر پر چھاپے

dgkhan boardڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان علی بہادر قاضی ضلع میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات چیک کرنے کیلئے اچانک سنٹرز پہنچ گئے . امیدواروں کو فراہم پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا . بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ای واپڈا کو متعلقہ فیڈرز امتحانی اوقات میں بند نہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور فوری طور پر گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کے متعلقہ فیڈرز سے بجلی بحال کرائی . ڈی سی او کو بتایاگیاکہ ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے امتحانات 19 جون تک جاری رہیں گے جس کیلئے سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں .اس موقع پر ای ڈی اوفنانس ہیبت علی خان ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگرمتعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!