
اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف آج رات نو بجے لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کا مشاورتی اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج رات نو بجے لندن سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم نے تمام وفاقی وزراء کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم یہ تاثردیناچاہتےہیں کہ وہ پاناما لیکس سے راہ فرار اختیار نہیں کر رہے۔ اس لئے لاہور جا کرآرام کرنے کےبجائے براہ راست اسلام آباد آنے کو ترجیح دی ہے۔وزیراعظم کل وفاقی وزراء کے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم کو پانامہ لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔