تازہ ترینعلاقائی

راحیل شریف کی تجویزسے بدعنوانوں پربجلی گرگئی۔محمدناصراقبال خان

لاہور (پریس ریلیز )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف ،آصف چٹھہ،تنویرخان،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن، صدر منڈی بہاؤالدین مرزاخالد محمود،صدرفیصل آباد ندیم مصطفی ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر، صدر قصورمیاں اویس علی اورصدرٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دبنگ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تجویزسے بدعنوانوں پربجلی گرگئی ۔صرف شفاف اوربے رحم احتساب ملک میں خونیں انقلاب ۔احتساب کی ضرورت اوراہمیت سے کوئی فردیاطبقہ انکار نہیں کرسکتا۔جنرل راحیل شریف کی حالیہ تقریر پروفاقی حکومت کے ترجمان پرویز رشیدکا ری ایکشن درحقیقت ”اوورری ایکشن”ہے۔ جنرل راحیل شریف نے شفاف احتساب کی ضرورت پرزوردیا مگرنہ جانے حکمرانوں کے ہاں صف ماتم کیوں بچھ گئی ہے۔کرپشن کیخلاف آپریشن کلین اپ ناگزیر ہے ،اگربدعنوانی کو مختلف قومی بحرانوں کی روٹ کازکہا جائے توبیجانہیں ہوگا۔ مقررین ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ جو ریاست حالت جنگ میں ہووہاں کرپشن اورقومی لٹیروں کاناپاک وجودہرگز برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان دفاع وطن کیلئے جام شہادت نوش کریں جبکہ اشرافیہ اپنے محلات میں بیٹھ کر”جام” نوش کرے یہ برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔بلاشبہ بدعنوانی کی کوکھ سے کئی مسائل پیداہورہے ہیں ،بدانتظامی اورناانصافی بھی ہوشرباکرپشن کاشاخسانہ ہے۔اگرمیاں نوازشریف بیمار نہیں تھے توان کے بیرون ملک جانے کی وجوہات کیاتھیں، اثاثوں کے بعد اب قوم سے مزید کیا چھپایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کے بچوں کانام آیا،کیا ان کے مستعفی ہونے کیلئے یہ اخلاقی اورقانونی جوازکافی نہیں ہے۔ پاکستان کوتنازعات سے پاک ،ایک ایماندار اورفرض شناس وزیراعظم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی روسے حکمرانوں کا صادق وامین ہوناضروری ہے۔جواس آئینی اصول پرپورانہیں اترتے انہیں ان کے منصب سے ہٹادیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button