تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نوازشریف اورشہبازشریف کے منتخب ہونےپرکچہری چوک میں جشن

downloadپتوکی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے بھاری اکثریت سے منتخب ہونے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی خوشی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل پتوکی کا کچہری چوک میں جشن ۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے مٹھائی تقسیم کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی بھاری اکثریت سے کامیابی اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی خوشی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے درجنوں کارکن اور عہدیداران چوہدری محمد اشرف ، میاں شہزاد منور ، غلام رسول ، چوہدری حسن علی، عبدالماجد، رانا انیس ، محمد رشید، شیخ محمد ندیم بھٹو، کی قیادت میں کچہری چوک میں اکٹھے ہوگئے ۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف، اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے ۔مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی مسلم لیگ ن کے کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے سول نافرمانی کی خود ہی نافرمانی کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker