تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:کرپٹ آرمی افسران کے خلاف ایکشن لے کر فوج نے بہترین مثال قائم کی،ڈاکٹرامجد ٹولہ

دیپالپور(قاسم علی سے)کرپٹ آرمی افسران کے خلاف ایکشن لے کر فوج نے بہترین مثال قائم کی،اب حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف بلاامتیازکاروائی کرے،ڈاکٹر امجد ڈولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سکالر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا اور کرپٹ آرمی افسران کے خلاف ایکشن لے کر ایک بہترین مثال قائم کی اسی طرح جمہوری حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ کرپٹ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں شریف فیملی پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس کے بعد جمہوری کلچر کا تقاضا تو یہ تھا کہ خود مسلم لیگ ن کے اندر سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کیلئے آواز اٹھائی جاتی تاکہ ان کی لیڈرشپ پر لگنے والا بدنامی کا یہ داغ صاف ہوسکے لیکن اس کے برعکس حکومتی حواری ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کی بجائے بے تکے بیانات اور دوسروں پر الزامات لگاکر راہ فرار تلاش کرنے میں سرگرداں ہیں مگر اب کی بار قوم انہیں بھاگنے نہیں دے گی ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 24اپریل کو بیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام کی خوشحالی و جمہوری نظام میں بہتری کیلئے انقلابی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہوسکتا تھا لیکن ...، محمد حفیظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker