تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:جماعت کے امیر سراج الحق کی کرپشن فری پاکستان کی مہم رنگ لا رہی ہے،ملک عثمان

پھول نگر (نامہ نگار)جماعت کے امیر سراج الحق کی کرپشن فری پاکستان کی مہم رنگ لا رہی ہے چیف آف آ رمی سمیت پاکستان کا بچہ بچہ اس میں شامل ہو چکا ہے ۔آج لاہور میں دما دم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے راہنماء ملک محمد عثمان اور سردار علی احمد ڈوگر نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے کرپشن فری پاکستان کے بارے جو مہم آج سے تین ماہ پہلے شروع کی تھی اب اس نے رنگ لانا شروع کر دیا ہے اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام اس مہم میں شامل ہو چکے ہیں جنرل راحیل شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج سے کرپٹ لوگوں کو نکال کر اس مہم میں تیزی پیدا کر دی ہے ۔ان شا اللہ کرپٹ لوگوں کا یوم حساب قریب آ چکا ہے ۔آج لاہور مال روڈ پر کرپٹ لوگوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر سے ہزاروں پر جوش نوجوان شرکت کریں گے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف اعلان جہاد کریں گے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:خود ساختہ مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ضلع چنیوٹ میں منافع خوروں کا راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker