پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، 10 سے 12 وزراء کی شمولیت کا امکان

kabinaاسلام آباد(بیوروچیف)نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ۔۔ توقع ہے کہ کابینہ دس سے بارہ ارکان پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف کو وفاقی کابینہ انتہائی مختصر رکھنے کا فیصلہ ۔پہلے مرحلے میں جمعہ کو دس  سے بارہ  وزراء حلف اٹھائیں گے ۔۔ وزراء کے محکمے بھی فائنل کر لئے گئے۔ نواز شریف کابینہ کے متوقع وزراء میں  چوہدری نثار وزیر داخلہ ، اسحاق ڈار خزانہ ، خواجہ آصف پانی وبجلی،  اور پرویز رشید وزیر اطلاعات و نشریات ہوں گے ۔ شاہد خاقان عباسی کو پیٹرولیم ، خواجہ سعد رفیق ریلوے ، احسن اقبال پلاننگ اور سائنس و ٹیکنالوجی ، صدرالدین راشدی اوورسیز پاکستانیز ، مرتضٰی جتوئی مواصلات اور سردار یوسف کو فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ عبدالقادر بلوچ اور سائرہ افضل تارڑ بھی پہلے مرحلے میں وزارت کا حلف اٹھانے میں شامل ہوں گے مگر ان کے قلمدان کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ۔ نوازشریف خارجہ اور دفاع کی وزارتیں فی الحال اپنے پاس رکھیں گے تاہم ان کو چلانے کے لئے مشیر مقرر کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا : لالہ رخ واہ کینٹ میں کریانہ کی دکان پر سرشام ڈکیتی کی واردات، مذاحمت پر ڈکیت نے موت کے گھاٹ اتاردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker