کراچی(پاک نیوز)شہر کراچی میں سورج کا آگ اگلنے سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں ہیٹ ویو کے ساتھ اڑتیس سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بارہ بجے سے دو بجے کے درمیان پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شہریوں نے گرمی کا توڑ نکالنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔طبی ماہرین نے ہیٹ ویو کے دوران گرم اور خشک ہواوں سے جسم میں پانی اور نمکیات کی مقدار کم ہونے سے ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں سول اسپتال ،عباسی شہید اسپتال اور جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال ۔ بلدیہ عظمی کے چالیس ہیٹ اسٹروک میڈیکل سینٹر کام کررہے ہیں۔