پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

لاہور(پاک نیوز)جماعت اسلامی بھی آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کرپشن فری پاکستان مہم کےسلسلے میں شام چار بجے پنجاب اسمبلی کے سامنےدھرنادیاجائےگا۔احتجاجی دھرنےسےجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،میاں مقصود احمد ، ذکراللہ مجاہد اور دیگر رہنمابھی خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کے پچیس زونز سے کارکن جلوس کی صورت میں مال روڈ پہنچیں گے۔مرکزی جلوس جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی مال روڈ پہنچے گا۔امکان ہے کہ مرکزی جلوس کی قیادت سراج الحق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!